المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَنَا ثُمَامَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ I " يُصَلِّي بِاللَّيْلِ فِي رَمَضَانَ I " ، فَجَاءَ قَوْمٌ ، فَقَامُوا خَلْفَهُ ، I " فَصَلَّى فَكَانَ يُخَفِّفُ ، ثُمَّ يَدْخُلُ بَيْتَهُ فَيُصَلِّي ، ثُمَّ يَخْرُجُ وَيُخَفِّفُ I " ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، قُمْنَا خَلْفَكَ اللَّيْلَةَ ، فَكُنْتَ تَدْخُلُ بَيْتَكَ ثُمَّ تَخْرُجُ ، فَقَالَ : إِنَّمَا فَعَلْتُ ذَلِكَ مِنْ أَجْلِكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثُمَامَةَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : النَّضْرُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رمضان میں رات کو نماز پڑھا کرتے تھے، تو کچھ لوگ آئے اور آپ ﷺ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ آپ ﷺ نے نماز پڑھائی اور ہلکی نماز پڑھائی، پھر اپنے گھر میں تشریف لے جا کر نماز پڑھتے، پھر باہر تشریف لاتے اور ہلکی نماز پڑھاتے۔ جب صبح ہوئی تو لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم رات آپ کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے، اور آپ اپنے گھر میں تشریف لے جاتے پھر باہر تشریف لے آتے تھے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے یہ تمہاری وجہ سے کیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثمامہ رحمہ اللہ سے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نضر رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“