المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، نَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْلَيَانِ : حَبَشِيٌّ ، وَقِبْطِيٌّ ، فَاسْتَبَّا يَوْمًا ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ : يَا حَبَشِيُّ ، وَقَالَ الْآخَرُ : يَا قِبْطِيُّ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَقُولَا هَذَا ، فَإِنَّمَا أَنْتُمَا رَجُلَانِ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے دو غلام (آزاد کردہ) تھے: ایک حبشی اور ایک قبطی۔ ایک دن ان دونوں نے آپس میں گالی گلوچ کی اور نبی کریم ﷺ سن رہے تھے، تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ”اے حبشی!“ اور دوسرے نے کہا: ”اے قبطی!“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ مت کہو، کیونکہ تم دونوں آلِ محمد ﷺ کے افراد ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے یزید بن ابی زیاد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یزید رحمہ اللہ سے ابو حفص ابار رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منصور بن ابی مزاحم رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“