المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8192
وَبِهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ : قَالَ نَافِعٌ : كَانَ عَبْدُ اللهِ إِذَا صَلَّى الْجَمَاعَةَ انْصَرَفَ إِلَى بَيْتِهِ ، فَصَلَّى سَجْدَتَيْنِ ، وَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ نَافِعٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ قُدَامَةَ I " .
ترجمہ
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نافع رحمہ اللہ نے بیان کیا: ”سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ جب جماعت کے ساتھ نماز پڑھ لیتے تو اپنے گھر لوٹ جاتے اور دو سجدے (یعنی دو رکعتیں) ادا کرتے، اور فرماتے: ”رسول اللہ ﷺ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو عبداللہ بن دینار سے، انہوں نے نافع سے، صالح بن قدامہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“