المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8191
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا صَالِحُ بْنُ قُدَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسَافَرَ إِلَى الْعَدُوِّ بِالْقُرْآنِ ، يَخَافُ أَنْ يَنَالَهُ الْعَدُوُّ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ قرآن مجید کو لے کر دشمن کی سرزمین کی طرف سفر کیا جائے، کیونکہ اندیشہ ہے کہ دشمن اس تک پہنچ جائے گا۔