المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8166
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ الْحَدَثِيُّ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُثْمَانَ الْبَلَوِيِّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ جَدِّهِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ : اشْتَرَيْتُ أَنَا وَأَخِي مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا عَاصِمُ ، مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ أَصَابَا غَنَمًا أَضَاعَهَا رَبُّهَا بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حُبِّ الْمَرْءِ الْمَالَ وَالشَّرَفَ لِدِينِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمِيرَةَ بِنْتِ سَهْلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ يُونُسَ I " .
ترجمہ
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے اور میرے بھائی نے خیبر کے حصوں میں سے سو حصے خرید لیے، یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عاصم! دو بھوکے حملہ آور بھیڑیے، جو ایسی بکریوں میں جا پڑیں جنہیں ان کے مالک نے ضائع کر دیا ہو، وہ ان بکریوں کو اتنا برباد نہیں کرتے جتنا آدمی کی مال اور مرتبے کی محبت اس کے دین کو برباد کرتی ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمیرہ بنت سہل سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں عیسیٰ بن یونس منفرد ہیں۔“