المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ الْأَسَدِيِّ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حِمَارٍ ، فَقَالَ لِي : يَا مُعَاذُ ، مَا حَقُّ اللهِ عَلَى الْعِبَادِ ؟ قُلْتُ : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ : I " يَعْبُدُونَهُ ، وَلَا يُشْرِكُونَ بِهِ شَيْئًا I " ، ثُمَّ قَالَ : I " يَا مُعَاذُ ، مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ ؟ I " قُلْتُ : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ : I " أَلَّا يُعَذِّبَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ إِلَّا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے گدھے پر سوار تھا، آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے معاذ! بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ وہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں۔“ پھر فرمایا: ”اے معاذ! جب بندے ایسا کریں تو اللہ پر بندوں کا کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو مالک سے خلف بن خلیفہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“