المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 815
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الْحُبَابِ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ .
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : سَمِعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتًا هَالَهُ ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا هَذَا الصَّوْتُ يَا جِبْرِيلُ ؟ I " فَقَالَ : هَذِهِ صَخْرَةٌ هَوَتْ مِنْ شَفِيرِ جَهَنَّمَ ، مِنْ سَبْعِينَ عَامًا ، فَهَذَا حِينَ بَلَغَتْ قَعْرَهَا ، فَأَحَبَّ اللهُ أَنْ يُسْمِعَكَ صَوْتَهَا ، فَمَا رُئِيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ الْيَوْمِ ضَاحِكًا مِلْءَ فِيهِ ، حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسی آواز سنی جس نے آپ کو ہول زدہ کر دیا، پس آپ کے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے تو رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے جبرئیل! یہ کیسی آواز ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ ایک چٹان ہے جو ستر سال سے جہنم کے کنارے سے نیچے گر رہی تھی، اور یہ وہ وقت ہے جب وہ اس کی تہہ تک پہنچی ہے، پس اللہ تعالیٰ نے پسند فرمایا کہ آپ کو اس کی آواز سنا دے۔“
اس دن کے بعد سے رسول اللہ ﷺ کو کبھی بھی وفات پانے تک بھرپور طریقے سے (منہ بھر کر) ہنستے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔