المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 814
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ وَحُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ .
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كُنْتُ رَدِيفَ أَبِي طَلْحَةَ ، وَإِنَّ I " رُكْبَتَهُ تَمَسُّ رُكْبَةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَكَانَا يَصْرُخَانِ بِهِمَا جَمِيعًا ، بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سواری پر سوار تھا اور ان کا گھٹنا رسول اللہ ﷺ کے گھٹنے مبارک سے مس کر رہا تھا، پس وہ دونوں (نبی ﷺ اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ) حج اور عمرہ دونوں کا اکٹھے بلند آواز سے تلبیہ پکار رہے تھے۔“
اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے، انہوں نے حمید بن ہلال رحمہ اللہ سے، صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔