المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8148
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا حَرَجَ إِلَّا فِي قَتْلِ مُسْلِمٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ إِلَّا مُنْذِرٌ ، وَلَا عَنْ مُنْذِرٍ إِلَّا لَيْثٌ ، وَلَا عَنْ لَيْثٍ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا حَكَّامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے تین مرتبہ فرمایا: ”کسی مسلمان کو قتل کرنے کے سوا (کسی چیز میں) کوئی گناہ نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد ابن الحنفیہ سے صرف منذر نے، منذر سے صرف لیث نے، لیث سے صرف ابو جعفر نے اور ابو جعفر سے صرف حکام نے روایت کی ہے، اس میں اسحاق بن راہویہ منفرد ہیں۔“