المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8149
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْخَيَّاطُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَإِذَا قَالُوهَا حَرُمَتْ عَلَيَّ أَمْوَالُهُمْ وَدِمَاؤُهُمْ ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ إِلَّا مُنْذِرٌ ، وَلَا عَنْ مُنْذِرٍ إِلَّا لَيْثٌ ، وَلَا عَنْ لَيْثٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ .
ترجمہ
تابعی جلیل محمد ابن الحنفیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں یہاں تک کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہہ دیں، پھر جب وہ یہ کلمہ کہہ لیں تو ان کے مال اور ان کی جانیں مجھ پر حرام ہو جاتی ہیں، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد ابن الحنفیہ سے صرف منذر نے، منذر سے صرف لیث نے اور لیث سے صرف شریک نے روایت کی ہے، اس میں محمد بن حسن منفرد ہیں۔“