المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ خَالِهِ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ : رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، وَجَابِرَ بْنَ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيَّ يَرْتَمِيَانِ ، فَمَلَّ أَحَدُهُمَا فَجَلَسَ ، فَقَالَ لَهُ الْآخَرُ : كَسِلْتَ ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : كُلُّ شَيْءٍ لَيْسَ مِنْ ذِكْرِ اللهِ فَهُوَ لَهْوٌ وَسَهْوٌ ، إِلَّا أَرْبَعَ خِصَالٍ : مَشْيُ الرَّجُلِ بَيْنَ الْغَرَضَيْنِ ، وَتَأْدِيبُهُ فَرَسَهُ ، وَمُلَاعَبَتُهُ أَهْلَهُ ، وَتَعَلُّمُ السِّبَاحَةِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، وَجَابِرِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
تابعی جلیل امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما اور سیدنا جابر بن عمیر انصاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ دونوں تیر اندازی کر رہے تھے، پھر ان میں سے ایک تھک کر بیٹھ گیا تو دوسرے نے اس سے کہا: ”کیا تم سست پڑ گئے؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر وہ چیز جو اللہ کے ذکر میں سے نہ ہو وہ لہو و غفلت ہے، سوائے چار کاموں کے: آدمی کا (تیر اندازی کے) دو نشانوں کے درمیان چلنا، اپنے گھوڑے کو سدھانا، اپنی اہلیہ سے دل لگی کرنا اور تیراکی سیکھنا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا جابر بن عمیر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن سلمہ منفرد ہیں۔“