المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8146
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جَارُ الدَّارِ أَحَقُّ بِالدَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ يُونُسَ
وَعِنْدَ عِيسَى أَيْضًا : حَدِيثُ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”گھر کا پڑوسی (شفعہ میں) اس گھر کا زیادہ حق دار ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید عن قتادہ عن انس کی سند سے صرف سعید بن ابی عروبہ نے روایت کیا ہے، اور اس میں عیسیٰ بن یونس منفرد ہیں۔“
عیسیٰ کے پاس قتادہ عن حسن عن سمرہ کی حدیث بھی ہے۔