المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8142
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا كَامِلٌ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَالْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سینگی لگانے والے اور سینگی لگوانے والے، دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو (بن شعیب) سے صرف ابن لہیعہ اور مثنیٰ بن صباح نے روایت کیا ہے۔“