المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا كَامِلٌ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ فَحَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ ، I " فَحَمَلَ حَسَنًا مِنْ شِقٍّ ، وَحُسَيْنًا مِنْ شِقٍّ ، وَفَاطِمَةَ فِي حِجْرِهِ I " ، فَقَالَ : رَحْمَتُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدہ زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے تو انہوں نے انہیں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف فرما تھے، ”آپ ﷺ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو ایک پہلو میں اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو دوسرے پہلو میں اٹھا لیا اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کی گود میں تھیں“، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اہلِ بیت! تم پر اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، بلاشبہ وہ بہت قابلِ تعریف، بڑی شان والا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے ساتھ ہی روایت کی جاتی ہے، اور اس میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“