المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى ، ثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا بَكْرٍ أَرَأَيْتَ لَوْ وَجَدْتَ مَعَ أُمِّ رُومَانَ رَجُلًا مَا كُنْتَ صَانِعًا ؟ قَالَ : كُنْتُ فَاعِلًا بِهِ شَرًّا ، ثُمَّ قَالَ : I " يَا عُمَرُ أَرَأَيْتَ لَوْ وَجَدْتَ رَجُلًا مَا كُنْتَ صَانِعًا ؟ I " قَالَ : كُنْتُ وَاللهِ قَاتِلَهُ . قَالَ : I " وَأَنْتَ يَا سُهَيْلُ بْنَ بَيْضَاءَ ؟ I " فَقَالَ : لَعَنَ اللهُ الْأَبْعَدَ فَهُوَ خَبِيثٌ ، وَلَعَنَ اللهُ الْبُعْدَى فَهِيَ خَبِيثَةٌ ، وَلَعَنَ اللهُ أَوَّلَ الثَّلَاثَةِ - ذَكَرَهُ - ، فَقَالَ : I " يَا ابْنَ بَيْضَاءَ ، تَأَوَّلْتَ الْقُرْآنَ : وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا ابْنُهُ يُونُسُ .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابوبکر! بتاؤ، اگر تم سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا کے ساتھ کسی مرد کو پاؤ تو کیا کرو گے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں اس کے ساتھ برا سلوک کرتا۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”عمر! بتاؤ، اگر تم (اپنی بیوی کے ساتھ) کسی مرد کو پاؤ تو کیا کرو گے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! میں اسے قتل کر دیتا۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور سہیل بن بیضاء! تم کیا کہتے ہو؟“ تو سیدنا سہیل رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ دور والے (مرد) پر لعنت کرے، وہ خبیث ہے، اور اللہ دور والی (عورت) پر لعنت کرے، وہ خبیثہ ہے، اور اللہ تینوں میں سے پہلے پر بھی لعنت کرے“ (راوی نے اس کا ذکر بھی کیا)۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابن بیضاء! تم نے قرآن کی تاویل کر لی (یعنی اس سے اپنا مفہوم نکال لیا): ﴿اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں﴾“ آیت کے آخر تک۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو اسحاق سے صرف ان کے بیٹے یونس نے روایت کی ہے۔“