المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8112
حَدَّثَنَا مُوسَى ، نَا إِسْحَاقُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ ، نَا عُمَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ النَّوْفَلِيُّ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْعَدَوِيَّ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، يَقُولُ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الذَّهَبِ وَالْحَرِيرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْعَدَوِيِّ إِلَّا ابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ .
ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، (علی بن عبداللہ عدوی کے والد عبداللہ کہتے ہیں:) میں نے انہیں منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا: ”رسول اللہ ﷺ نے سونے اور ریشم (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علی بن عبداللہ عدوی سے یہ حدیث ابن ابی حسین کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور اس میں عبداللہ بن حارث منفرد ہیں۔“