المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 811
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : نَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُنْدَعِيِّ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ابْسُطْ ثَوْبَكَ I " ، فَبَسَطْتُهُ ، فَحَدَّثَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَّةَ النَّهَارِ ، ثُمَّ تَفَلَ فِي ثَوْبِي ، ثُمَّ ضَمَمْتُ ثَوْبِي إِلَى بَطْنِي ، فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدُ .
لَمْ يَرْوِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ الْجُنْدَعِيُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، وَتَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی چادر پھیلاؤ“، چنانچہ میں نے اسے پھیلا دیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے دن کے بیشتر حصے میں مجھ سے احادیث بیان فرمائیں، پھر آپ ﷺ نے میری چادر میں (برکت کے لیے) اپنے لعابِ دہن کی پھونک ماری، پھر میں نے اپنی اس چادر کو سمیٹ کر اپنے پیٹ سے لگا لیا، تو اس کے بعد میں کبھی کوئی چیز نہیں بھولا۔
عمرو بن عبد اللہ الجندعی رحمہ اللہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے علاوہ کوئی اور حدیث روایت نہیں کی، اور اس روایت کو نقل کرنے میں عبد اللہ بن عبد العزیز رحمہ اللہ منفرد ہیں۔