المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 810
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو وَجَامَعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ الْأَسَدِيِّ وَأَبِي حَصِينٍ ، عَنِ الْمُنْذِرِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ :
قُلْتُ لِأَبِي : أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : I " أَبُو بَكْرٍ . قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : I " ثُمَّ عُمَرُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، وَمُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، وَأَبِي حَصِينٍ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ دِينَارٍ ، وَلَا عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے عرض کیا: رسول اللہ ﷺ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کون؟ انہوں نے فرمایا: ”پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش، حسن بن عمرو، محمد بن قیس اور ابوحصین رحمہم اللہ سے منصور بن دینار رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور منصور سے اسے صرف سعید بن سالم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ احمد بن یونس رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“