❮
❯
حدیث نمبر: 8109
حَدَّثَنَا مُوسَى ، نَا إِسْحَاقُ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ : سَمِعْتُ مَالِكًا ، يَقُولُ : وَقَّتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَهْلِ الْعِرَاقِ قَرْنًا ، فَقُلْتُ : مَنْ حَدَّثَكَ بِهَذَا يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ ؟ قَالَ : نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ
قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : I " فَقَالَ لِي بَعْضُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ : إِنَّ مَالِكًا مَحَى هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ كِتَابِهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ .
ترجمہ

امام عبدالرزاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام مالک رحمہ اللہ کو یہ فرماتے سنا: ”رسول اللہ ﷺ نے اہلِ عراق کے لیے قرن کو میقات مقرر فرمایا۔“ میں نے عرض کیا: ”ابو عبداللہ! یہ حدیث آپ سے کس نے بیان کی؟“ انہوں نے فرمایا: ”نافع نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے۔“
امام عبدالرزاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مدینہ کے بعض لوگوں نے مجھ سے کہا: امام مالک نے یہ حدیث اپنی کتاب سے مٹا دی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث امام مالک رحمہ اللہ سے صرف عبدالرزاق نے روایت کی ہے، اور اسحاق بن راہویہ اس کو بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8109