❮
❯
حدیث نمبر: 8108
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصَبِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنْ لَمْ تَغُلَّ أُمَّتِي لَمْ يَقُمْ لَهُمْ عَدُوٌّ أَبَدًا قَالَ لِحَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ : I " هَلْ يَثْبُتُ لَكُمُ الْعَدُوُّ حَلْبَ شَاةٍ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ وَثَلَاثَ شِيَاهٍ غُزْرٍ ، قَالَ أَبُو ذَرٍّ : غَلَلْتُمْ ، وَرَبِّ الْكَعْبَةِ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بَقِيَّةُ .
ترجمہ

حبیب بن مسلمہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اگر میری امت مالِ غنیمت میں خیانت نہ کرے تو کوئی دشمن ان کے مقابلے میں کبھی نہیں ٹھہر سکے گا۔“ پھر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے حبیب بن مسلمہ سے پوچھا: ”کیا دشمن تمہارے مقابلے میں اتنی دیر بھی ٹھہر پاتا ہے جتنی دیر میں ایک بکری دوہی جاتی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، بلکہ زیادہ دودھ دینے والی تین بکریوں کے دوہنے کی مدت تک ٹھہر جاتا ہے۔“ اس پر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ربِ کعبہ کی قسم! تم نے (مالِ غنیمت میں) خیانت کی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں بقیہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8108
تخریج حدیث «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2078»