المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 809
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدَّوْلَابِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى .
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ مِنَ الْحَقِّ عَلَى الْمُسْلِمِينَ الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَأَنْ يَتَطَيَّبَ الرَّجُلُ مِنْ طِيبِ أَهْلِهِ I " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ طِيبًا ؟ قَالَ : I " فَالْمَاءُ طِيبٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْبَرَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ .
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ مسلمانوں پر یہ حق ہے کہ وہ جمعہ کے دن غسل کریں، اور یہ کہ آدمی اپنے گھر والوں کی خوشبو میں سے خوشبو لگائے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! تو جس کے پاس خوشبو نہ ہو (وہ کیا کرے)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: «فَالْمَاءُ طِيبٌ» ”تو پانی (ہی) خوشبو ہے۔“
اس حدیث کو سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کیا گیا ہے، اور اس کی روایت میں یزید بن ابی زیاد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔