المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 808
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ كُلُّكُمْ ، إِلَّا مَنْ أَبَى وَشَرَدَ عَلَى اللهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ I " ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَنْ أَبَى أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ ؟ فَقَالَ : I " مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ عَصَانِي دَخَلَ النَّارَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم سب کے سب ضرور جنت میں داخل ہو گے، سوائے اس کے جس نے (جنت میں جانے سے) انکار کیا اور اللہ کے حضور سے اس طرح بدک کر بھاگا جیسے اونٹ بدک کر بھاگتا ہے۔“
عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون ہے جس نے جنت میں داخل ہونے سے انکار کیا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی وہ آگ میں جائے گا۔“
اس حدیث کو علاء بن مسیب رحمہ اللہ سے صرف خلف بن خلیفہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔