المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8084
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ، نَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَشْجَعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ قُنْفُذٍ التَّيْمِيُّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سِيلَانَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرَّجُلِ يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَيُخْطِئُ بَعْضَ جَسَدِهِ الْمَاءُ ؟ قَالَ : لِيَغْسِلْ ذَلِكَ الْمَكَانَ ، ثُمَّ لِيُصَلِّ
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو غسلِ جنابت کرے اور اس کے بدن کے کسی حصے تک پانی نہ پہنچے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس جگہ کو دھو لے، پھر نماز پڑھ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو موسیٰ انصاری منفرد ہیں۔“