المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8082
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ جُنْدُبٍ ، أَنَّهَا رَأَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ ، وَهُوَ يَقُولُ : لَا يَقْتُلْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا ، وَارْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ .
ترجمہ
سیدہ ام جندب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو جمرہ کے پاس دیکھا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”تم میں سے کوئی ایک دوسرے کو قتل نہ کرے (یعنی رمی کے وقت دھکم پیل اور ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچاؤ)، اور کنکریاں اس طرح مارو جیسے چھوٹی کنکریاں (چٹکی سے) پھینکی جاتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مفضل بن فضالہ سے حماد بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“