المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8081
وَبِهِ : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِيهِ سَاعَةٌ لَا يُصَادِفُهَا عَبْدٌ مُخْلِصٌ يَدْعُو اللهَ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ
وَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : I " عَبْدٌ مُخْلِصٌ I " إِلَّا سَلَمَةُ أَبُو يَعْقُوبَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى I " .
ترجمہ
اسی سند سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مخلص بندہ اسے پا کر اللہ سے دعا کرے تو اللہ اس کی دعا ضرور قبول فرماتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث روایت کرنے والوں میں سے کسی نے ”مخلص بندہ“ کے الفاظ نہیں کہے، سوائے سلمہ ابو یعقوب کے، اس سند سے؛ اس میں محمد بن موسیٰ منفرد ہیں۔“