المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8054
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي حَمَّادَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمَّتِهَا آمِنَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَدَّتِهَا أُمِّ لَيْلَى ، قَالَتْ : بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَكَانَ فِيمَا أَخَذَ عَلَيْنَا : أَنْ نَخْتَضِبَ الْغَمْسَ ، وَنَمْتَشِطَ بِالْعَسَلِ ، وَلَا نُقْحِلَ أَيْدِيَنَا مِنْ خِضَابٍ .
ترجمہ
سیدہ ام لیلیٰ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی، تو جن باتوں کا آپ ﷺ نے ہم سے عہد لیا ان میں یہ بھی تھا کہ ہم (ہاتھوں کو) ڈبو کر پوری طرح مہندی کا خضاب لگائیں، شہد سے کنگھی کریں، اور خضاب (مہندی) سے اپنے ہاتھوں کو خالی اور سوکھا نہ چھوڑیں۔“