المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8053
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو غَسَّانَ النَّهْشَلِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، يَرْفَعُهُ ، قَالَ : لَا تَسْتَغِلُّوا الْأَمَةَ إِلَّا أَمَةً صَنَاعَ الْيَدَيْنِ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ إِلَّا مَالِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الصَّلْتُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”لونڈیوں سے کمائی نہ کرواؤ، سوائے اس لونڈی کے جو دونوں ہاتھوں سے کام کرنے والی (ہنرمند) ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید ضبی سے مالک بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صلت منفرد ہیں۔“