المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 805
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ مَنْظُورٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي شُهُودِ الْعَتَمَةِ لَيْلَةَ الْأَرْبِعَاءِ ، لَأَتَوْهَا وَلَوْ حَبْوًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ بدھ کی رات نمازِ عشاء میں حاضر ہونے کی کیا (فضیلت و اجر) ہے، تو وہ اس کے لیے ضرور حاضر ہوں خواہ انہیں سرین کے بل گھسٹ کر ہی کیوں نہ آنا پڑے۔“
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو زکریا بن منظور رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے اس کی روایت میں عتیق بن یعقوب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔