المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ .
عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : حَضَرْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ، أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ إِنَّ هَذَا يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مَالِي كُلَّهُ فَيَجْتَاحُهُ ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ : مَا تَقُولُ ؟ قَالَ : نَعَمْ . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّمَا لَكَ مِنْ مَالِهِ مَا يَكْفِيكَ ، فَقَالَ : يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ ، أَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ ؟ I " فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : ارْضَ بِمَا رَضِيَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ .
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور عرض گزار ہوا: ”اے خلیفۂ رسول! یہ (میرا بیٹا) میرا سارا مال لے کر اسے ختم کر دینا چاہتا ہے“، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس (بیٹے) سے پوچھا: ”تم کیا کہتے ہو؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہارے لیے اس کے مال میں سے بس اتنا ہی ہے جتنا تمہاری ضرورت کے لیے کافی ہو“، اس نے عرض کیا: ”اے خلیفۂ رسول! کیا رسول اللہ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا تھا: «أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ» ”تم اور تمہارا مال تمہارے باپ کا ہے“؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم اسی بات پر راضی رہو جس پر اللہ عزوجل راضی ہوا ہے۔“
اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے صرف منذر بن زیاد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔