المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى عُمَرَ ، فَقَالَ : إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي الْبَتَّةَ وَهِيَ حَائِضٌ ، فَقَالَ عُمَرُ : عَصَيْتَ رَبَّكَ ، وَفَارَقْتَ امْرَأَتَكَ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : I " فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ ابْنَ عُمَرَ حِينَ فَارَقَ امْرَأَتَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا I " ؟ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَ بِطَلَاقٍ بَقِيَ لَهُ ، وَإِنَّهُ لَمْ يَبْقَ لَكَ مَا تُرْجِعُ بِهِ امْرَأَتَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ بِهَذَا اللَّفْظِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ : التَّرْجُمَانِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاقِ بتہ دے دی ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تو نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور اپنی بیوی کو جدا کر دیا۔“ اس آدمی نے کہا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے ابن عمر کو، جب انہوں نے اپنی بیوی کو (حیض میں) طلاق دی تھی، رجوع کرنے کا حکم نہیں دیا تھا؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے انہیں اس طلاق کے ذریعے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا جو ان کے پاس باقی تھی، جبکہ تیرے پاس تو کوئی طلاق باقی ہی نہیں رہی جس کے ذریعے تو اپنی بیوی سے رجوع کر سکے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ان الفاظ کے ساتھ عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے سعید بن عبدالرحمن جمحی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ترجمانی منفرد ہیں۔“