المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8028
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، نَا قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمَّارٍ الْعَامِرِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى نَاقَتِهِ ، وَيَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِمِحْجَنِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيْمَنَ إِلَّا قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ .
ترجمہ
سیدنا قدامہ بن عبداللہ بن عمار عامری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کرتے دیکھا، آپ ﷺ اپنی خمیدہ سر والی چھڑی سے حجر اسود کا استلام فرما رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایمن سے قران بن تمام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“