المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَتْ قُرَيْشٌ لِلْيَهُودِ : أَعْطُونَا شَيْئًا نَسْأَلُ عَنْهُ هَذَا الرَّجُلَ ، فَقَالُوا : سَلُوهُ عَنِ الرُّوحِ ، فَسَأَلُوهُ ، فَنَزَلَتْ : وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلا قَلِيلا فَقَالُوا : أُوتِينَا عِلْمًا كَثِيرًا ، فَنَزَلَتْ : قُلْ لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَاتِ رَبِّي الْآيَةَ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : قُتَيْبَةُ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قریش نے یہود سے کہا: ”ہمیں کوئی ایسی چیز بتاؤ جس کے بارے میں ہم اس شخص (محمد ﷺ) سے سوال کریں۔“ انہوں نے کہا: ”ان سے روح کے بارے میں پوچھو۔“ چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ سے پوچھا تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا﴾ (اور وہ آپ سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ کہہ دیجیے کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں علم بہت ہی تھوڑا دیا گیا ہے)۔ اس پر انہوں نے کہا: ”ہمیں تو بہت زیادہ علم دیا گیا ہے۔“ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿قُلْ لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَاتِ رَبِّي﴾ (کہہ دیجیے کہ اگر سمندر میرے رب کے کلمات کے لیے روشنائی بن جائے...) آخر آیت تک۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث داود بن ابی ہند سے ابن ابی زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور ان سے روایت کرنے میں قتیبہ منفرد ہیں۔“