المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، نَا عُمَرُ بْنُ الْوَلِيدِ الشَّنِّيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَدَخَلَ رَجُلٌ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُبْطِئُ أَحَدُكُمْ ، ثُمَّ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ وَيُؤْذِيهِمْ . فَقَالَ : مَا زِدْتُ عَلَى أَنْ سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَتَوَضَّأْتُ . قَالَ : I " أَوَ يَوْمُ وُضُوءٍ هُوَ ؟
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَلَا عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا (مسجد میں) داخل ہوا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی دیر سے آتا ہے، پھر لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر انہیں تکلیف دیتا ہے!“ اس نے عرض کیا: ”میں نے تو بس اذان سنی اور وضو کیا (اتنی ہی دیر ہوئی)۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا آج کا دن وضو کا دن ہے؟“ (یعنی جمعہ کے دن غسل اور جلدی آنا مطلوب ہے)
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ سے عمر بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان (عمر بن ولید) سے بشر بن سری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابی عمر منفرد ہیں۔“