المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8003
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ بُورَانُ ، نَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَقْبَلَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ فَقَالَ : مِنْ هَاهُنَا يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ ، وَهَاهُنَا الْفِتَنُ وَالزَّلَازِلُ ، وَالْفَدَّادُونَ ، وَغِلَظُ الْقُلُوبِ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى إِلَّا الْأَسْوَدُ I " وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَالِمٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مشرق کی طرف، سورج نکلنے کی سمت رخ کیا اور فرمایا: ”شیطان کا سینگ یہیں سے طلوع ہوتا ہے، اور فتنے اور زلزلے یہیں ہیں، اور اونچی آواز سے چیخنے چلانے والے (اور اپنے جانوروں میں مگن رہنے والے) اور سخت دل لوگ بھی یہیں ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث حماد بن سلمہ سے، انہوں نے یحییٰ سے، اسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، جبکہ لوگوں نے اسے حماد بن سلمہ سے، انہوں نے علی بن زید سے اور انہوں نے سالم سے روایت کیا ہے۔“