المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7952
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، ثَنَا زُرْعَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَسْقِيكَ نَبِيذَ خَاصَّةٍ أَوْ نَبِيذَ عَامَّةٍ ؟ قَالَ : بَلْ نَبِيذَ عَامَّةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُرْعَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُبَارَكٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کو خاص لوگوں والی نبیذ پلاؤں یا عام لوگوں والی نبیذ؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ عام لوگوں والی نبیذ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زرعہ بن ابراہیم سے یہ حدیث صرف عمرو بن واقد نے روایت کی ہے، اور اسے روایت کرنے میں محمد بن مبارک منفرد ہیں۔“