المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7946
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ أَبْعَدَ رَجُلَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ دَارًا مِنْ مَسْجِدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ ، أَهْلُهُ بِقُبَاءَ ، وَأَبُو عَبْسِ بْنُ جُبَيْرٍ ، وَمَسْكَنُهُ فِي بَنِي حَارِثَةَ ، I " فَيُصَلِّيَانِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ ، ثُمَّ يَأْتِيَانِ قَوْمَهُمَا ، وَمَا صَلَّوْا لِتَعْجِيلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے جن دو آدمیوں کے گھر رسول اللہ ﷺ کی مسجد سے سب سے زیادہ دور تھے، وہ سیدنا ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ تھے، جن کا گھر قبا میں تھا، اور سیدنا ابو عبس بن جبر رضی اللہ عنہ، جن کی رہائش بنو حارثہ میں تھی۔ یہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عصر کی نماز پڑھتے، پھر اپنی قوم کے پاس پہنچتے تو رسول اللہ ﷺ کے عصر جلدی ادا فرمانے کی وجہ سے ان کی قوم نے ابھی نماز نہ پڑھی ہوتی تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عاصم بن عمر بن قتادہ سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“