المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7945
وَبِهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْخَيَّاطِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيُمَضْمِضْ ثَلَاثًا ، فَإِنَّ الْخَطَايَا تَخْرُجُ مِنْ وَجْهِهِ ، وَيَغْسِلْ يَدَيْهِ ، وَيَمْسَحْ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا ، ثُمَّ يُدْخِلْ يَدَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ ، ثُمَّ يُفْرِغْ عَلَى رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا أَبُو مُوسَى ، وَاسْمُهُ : عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو تین مرتبہ کلی کرے، کیونکہ گناہ اس کے چہرے سے نکلتے ہیں، اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، اور تین مرتبہ اپنے سر کا مسح کرے، پھر اپنے دونوں ہاتھ (کی انگلیاں) اپنے کانوں میں داخل کرے، پھر اپنے دونوں پاؤں پر تین مرتبہ پانی بہائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن منکدر سے ابو موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، ان کا نام عیسیٰ بن ابی عیسیٰ ہے، اور اس میں یزید بن عبد الملک منفرد ہیں۔“