المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7908
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : عَمَّارٌ تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ . فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : لَا تَزَالُ تَنْزِعُ فِي مَبَالِكَ ، نَحْنُ قَتَلْنَاهُ ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ الَّذِينَ أَخْرَجُوهُ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم ہمیشہ اپنے ہی پیشاب میں پھسلتے رہتے ہو (یعنی بے سوچے سمجھے بات کہہ دیتے ہو)، کیا ہم نے اسے قتل کیا ہے؟ اسے تو ان لوگوں نے قتل کیا ہے جو اسے (میدان میں) لے کر نکلے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان ثوری رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن عمرو نے روایت کیا ہے۔“