المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7907
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَاهِلِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ ، ثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْخُذُ الرُّطَبَ بِيَمِينِهِ ، وَالْبِطِّيخَ بِيَسَارِهِ ، فَيَأْكُلُ الرُّطَبَ بِالْبِطِّيخِ ، وَكَانَ أَحَبَّ الْفَاكِهَةِ إِلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا مَطَرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ تازہ کھجور اپنے دائیں ہاتھ میں اور خربوزہ (تربوز) اپنے بائیں ہاتھ میں لیتے، پھر تازہ کھجور کو خربوزے کے ساتھ ملا کر تناول فرماتے، اور یہ پھلوں میں آپ ﷺ کو سب سے زیادہ پسند تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے مطر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یوسف بن عطیہ منفرد ہیں۔“