المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا الْخَضِرُ بْنُ أَخْرَمَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا الْجَارُودُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ النَّفْسَ مَلُولَةٌ ، وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَدْرِي مَا قَدْرُ الْمُدَّةِ ، فَلْيَنْظُرْ مِنَ الْعِبَادَةِ مَا يُطِيقُ ، ثُمَّ لِيُدَاوِمْ عَلَيْهِ ، فَإِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللهِ مَا دِيمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا الْجَارُودُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ إِسْحَاقَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( أصرم ) ونبه عليه محقق طبعة دار الحرمينسیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک نفس جلد اکتا جانے والا ہے، اور تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کی مدت (زندگی) کتنی ہے، لہٰذا چاہیے کہ عبادت میں سے اتنی ہی اختیار کرے جتنی اس کی طاقت ہو، پھر اس پر ہمیشگی کرے، کیونکہ اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے، خواہ وہ تھوڑا ہی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن اسحاق سے جارود بن یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابن اسحاق منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح (الخضر بن أخرم) ہے، اور غالباً درست ”أصرم“ ہے، اور دار الحرمین کے محقق نے اس پر تنبیہ کی ہے۔