المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7892
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا حَامِدُ بْنُ آدَمَ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَعَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَافِيًا وَمُنْتَعِلًا . I " وَرَأَيْتُهُ يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا I " . وَرَأَيْتُهُ يَنْفَتِلُ مِنَ الصَّلَاةِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ I " . وَرَأَيْتُهُ يَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدَةُ تَفَرَّدَ بِهِ حَامِدُ بْنُ آدَمَ .
ترجمہ
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ننگے پاؤں بھی نماز پڑھتے دیکھا اور جوتا پہن کر بھی۔ اور میں نے آپ ﷺ کو کھڑے ہو کر بھی پانی پیتے دیکھا اور بیٹھ کر بھی۔ اور میں نے آپ ﷺ کو نماز سے دائیں جانب سے بھی پھرتے دیکھا اور بائیں جانب سے بھی۔ اور میں نے آپ ﷺ کو سفر میں روزہ رکھتے بھی دیکھا اور روزہ چھوڑتے بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے عبدہ کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں حامد بن آدم منفرد ہیں۔“