المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ التِّرْمِذِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْوَزِيرِ السَّعْدِيُّ الْكُوفِيُّ ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ الْكَلْبِيِّ ، عَنْ كِنَانَةَ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي جَنَابٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ الْوَزِيرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَهْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ومجمع البحرين ، ولم نقف على من نسبه السعدي ، فالله أعلم .سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے بستر پر آتے وقت یہ کہے: «الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو بلند ہوا تو سب پر غالب آ گیا، جو پوشیدہ ہوا تو سب کچھ جان لیا، جو مالک ہوا تو پوری قدرت رکھتا ہے، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے“، تو وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح نکل جاتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو جناب سے اسحاق بن وزیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سہل بن عباس منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے اور مجمع البحرین میں اسی طرح ہے، اور ہمیں کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس نے انہیں ”سعدی“ کی طرف منسوب کیا ہو، واللہ اعلم۔