المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7890
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبُو حَمْزَةَ السُّكَّرِيُّ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ I " بَعْدَمَا قَالَ : أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ إِلَّا أَبُو سُفْيَانَ وَهُوَ : السَّعْدِيُّ ، وَاسْمُهُ : طَرِيفٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو حَمْزَةَ السُّكَّرِيُّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اس فرمان کے بعد سینگی لگوائی جس میں آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”سینگی لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو قلابہ سے ابو سفیان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہ سعدی ہیں، ان کا نام طریف ہے، اور اس کی روایت میں ابو حمزہ سکری منفرد ہیں۔“