المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7889
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ ، ثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى كِسْرَةً مُلْقَاةً ، فَمَشَى إِلَيْهَا فَمَسَحَهَا ، وَقَالَ : يَا عَائِشَةُ أَحْسِنِي جِوَارَ نِعَمِ اللهِ ، فَإِنَّهَا قَلَّمَا نَفَرَتْ عَنْ أَهْلِ بَيْتٍ فَكَادَتْ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الْمُوَقَّرِيُّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو آپ ﷺ نے روٹی کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا دیکھا، آپ ﷺ اس کی طرف چل کر گئے، اسے صاف کیا اور فرمایا: ”اے عائشہ! اللہ کی نعمتوں کے پڑوس کا اچھی طرح خیال رکھا کرو، کیونکہ نعمت جب کسی گھر والوں سے بدک کر چلی جائے تو کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ وہ پھر ان کی طرف لوٹ آئے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے موقری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“