المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7888
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا حَامِدُ بْنُ آدَمَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ خَصْمَانِ ، فَقَالَ : I " اقْضِ بَيْنَهُمَا يَا عُقْبَةُ I " . قُلْتُ : أَقْضِي وَأَنْتَ شَاهِدٌ ؟ ! فَقَالَ : I " اقْضِ بَيْنَهُمَا I " . قُلْتُ : عَلَامَ ذَاكَ ؟ قَالَ : إِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَصَبْتَ فَلَكَ حَسَنَتَانِ ، وَإِنْ أَخْطَأْتَ فَلَكَ حَسَنَةٌ وَاحِدَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَامِدُ بْنُ آدَمَ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس دو جھگڑنے والے آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”عقبہ! ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرو۔“ میں نے عرض کیا: ”آپ ﷺ کی موجودگی میں میں فیصلہ کروں؟!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرو۔“ میں نے عرض کیا: ”یہ کس بنا پر؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نے اجتہاد کیا اور درست فیصلہ کیا تو تمہارے لیے دو نیکیاں ہیں، اور اگر تم سے خطا ہو گئی تو تمہارے لیے ایک نیکی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کثیر بن شنظیر رحمہ اللہ سے حفص بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حامد بن آدم منفرد ہیں۔“