المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7887
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ الْبَلْخِيُّ ، نَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْيَوْمَ الرِّهَانُ ، وَغَدًا السِّبَاقُ ، وَالْغَايَةُ الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ ، أَنَا الْأَوَّلُ ، وَأَبُو بَكْرٍ الْمُصَلِّي ، وَعُمَرُ الثَّالِثُ ، وَالنَّاسُ بَعْدُ عَلَى السَّبْقِ ، الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آج (تیاری اور) گھوڑوں کو دوڑ کے لیے تیار کرنے کا دن ہے اور کل مقابلے کی دوڑ ہوگی، اور آخری منزل جنت ہے یا جہنم۔ میں سب سے آگے ہوں، ابوبکر دوسرے نمبر پر (مصلی) ہیں اور عمر تیسرے نمبر پر ہیں، اور ان کے بعد لوگ اپنی سبقت کے مطابق ہوں گے، جو پہلے ہے وہ پہلے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ رحمہ اللہ سے اصرم بن حوشب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“