المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7866
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا تَمِيمٌ ، نَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ : I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا ، ثُمَّ يُتِمُّ صَوْمَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جنابت کی حالت میں صبح کرتے، پھر اپنا روزہ پورا فرماتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسحاق ازرق اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“