❮
❯
حدیث نمبر: 7867
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : أَقَامَ رَجُلٌ سِلْعَةً ، فَحَلَفَ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَقَدْ أُعْطِيَ بِهَا مَا لَمْ يُعْطَ بِهَا لِيُوقِعَ فِيهَا مُسْلِمًا I " ، فَنَزَلَتْ : إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنا سامانِ تجارت (بیچنے کے لیے) پیش کیا اور اس اللہ کی قسم کھائی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ اسے اس سامان کی وہ قیمت دی جا چکی ہے جو دراصل نہیں دی گئی تھی، تاکہ اس کے ذریعے کسی مسلمان کو (نقصان میں) پھنسا دے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿بے شک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے تھوڑی سی قیمت لیتے ہیں﴾۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوام بن حوشب سے محمد بن حسن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہب بن بقیہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7867
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2088، 2675، 4551، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2161، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10907، والبزار فى «مسنده» برقم: 3348»