المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7865
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا تَمِيمٌ ، نَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنِ الْبَهِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا شَرِيكٌ ، وَإِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سدی سے شریک اور اسرائیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسحاق ازرق اسے شریک سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“