المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7840
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُفْيَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَفْتَرِقُ هَذِهِ الْأُمَّةُ ثَلَاثَةً وَسَبْعِينَ فِرْقَةً ، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا وَاحِدَةً . قَالُوا : وَمَا تِلْكَ الْفِرْقَةُ ؟ قَالَ : I " مَنْ كَانَ عَلَى مَا أَنَا عَلَيْهِ الْيَوْمَ وَأَصْحَابِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُفْيَانَ الْمَدَنِيُّ ، وَيَاسِينُ الزَّيَّاتُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، ان میں سے ایک کے سوا باقی سب جہنم میں جائیں گے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”وہ فرقہ کون سا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جو اس طریقے پر ہو جس پر آج میں اور میرے صحابہ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے عبداللہ بن سفیان مدنی اور یاسین زیات کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“